ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوروناوائرس کا قہر:ہندوستان میں 2 اور معاملات سامنے آئے، چین، ایران، کوریا، سنگاپور اور اٹلی کے دورے سے بچیں: وزیر صحت

کوروناوائرس کا قہر:ہندوستان میں 2 اور معاملات سامنے آئے، چین، ایران، کوریا، سنگاپور اور اٹلی کے دورے سے بچیں: وزیر صحت

Tue, 03 Mar 2020 11:00:02    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں دہلی اور تلنگانہ میں کوروناوائرس سے متأثرین کے 1-1 معاملے کی تصدیق ہوئی ہے- وزارت صحت کے مطابق، دہلی میں جس شخص میں انفیکشن پایا گیا ہے، وہ کچھ دنوں پہلے اٹلی سے واپس آیاتھا،جبکہ تلنگانہ میں متاثر پایا گیا نوجوان دبئی سے آیا-

اس کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے شہریوں کو چین، ایران، کوریا، سنگاپور اور اٹلی کے دورے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے-انہوں نے کہا کہ مہاماری کے اثرات کو دیکھتے ہوئے دیگر ممالک میں بھی سفر پرپابندی لگائی جاسکتی ہے-

انہوں نے کہا کہ ملک کے 21 ہوائی اڈوں، 12 بندرگاہوں اور 65 چھوٹی بندرگاہوں پر مسافروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے-اب تک ہوائی اڈوں پر پانچ لاکھ سے زیادہ مسافروں کی تحقیقات کی جا چکی ہیں،جبکہ بڑی اور چھوٹی بندرگاہوں پر 12431 مسافروں کی تحقیقات کی جا چکی ہیں،23 لوگوں کے سیمپلس تحقیقات کے لئے بھیجے گئے ہیں،ان کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے-

وزارت صحت کے مطابق، جن لوگوں میں آج کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، فی الحال ان کی حالت ٹھیک ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے، ہندوستان میں اب تک پانچ کیس سامنے آ چکے ہیں -اس سے پہلے کیرلا کے تین نوجوانوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی،تاہم ان کی حالت کو بہتر بنانے کے بعد تینوں کو ہسپتال سے چھٹی مل چکی تھی-اٹلی کے لومبارڈی میں 85 ہندوستانی طالب علموں کو ایک ہفتے کے لئے قرنطین (الگ تھلگ) کر دیا گیا ہے-

اٹلی میں اب تک 34 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور 1694 معاملے سامنے آئے ہیں -معلومات کے مطابق، پاویا میں پھنسے ہوئے 85 ہندوستانی طالب علموں میں 25 تلنگانہ، 20 کرناٹک، 15 تملناڈو، 4 کیرلا، 2 دہلی اور راجستھان، گڑگاؤں اور 1-1 دہرادون کے ہیں،ان میں سے قریب 65 انجینئرنگ طالب علم ہیں -چین کے باہر سب سے زیادہ منتقلی کے معاملے جنوبی کوریا میں سامنے آئے ہیں -


Share: